ایشیا اردو

 ثقلین مشتاق پی سی بی کے زیر انتظام انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کے سربراہ ہیں تاہم اب انہوں نے اس شعبے کے لیے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ نے بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا جس میں ثقلین نے بتایا کہ وہ اب کاروباری معاملات پر توجہ دیں گے۔
سابق اسپنر کو مئی 2020 میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال مصباح الحق کے مستعفی ہونے کے بعد ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں۔
اسی طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی خدمات انجام دیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار