سعودی اور ترک وزرائے خارجہ میں رابطہ، علاقائی سلامتی اور بحیرہ احمر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ علاقائی صورتحال اور سفارتی کوششوں کی حمایت پر بھی گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں آبی گزرگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ بحری آمدورفت، علاقائی سلامتی اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
_2026_08_13_09_05_43_66359167.jpg)


Leave A Comment