اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ٹیم کے ارکان کے لیے پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے وقت گزارا۔

افطار ڈنر میں لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا، تمام مقامی کھلاڑیوں اور زمبابوے سے تعلق رکھنے والے نامور آل راؤنڈر سکندر رضا نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ فرنچائز مینجمنٹ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں جاری لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ بارش کے باعث متاثر ہوا تھا، جس کے بعد اب تمام کھلاڑی 23 مارچ کو لاہور میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے تاکہ اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار