رونالڈو کا آخری ورلڈ کپ ادھورا، سپین کے ہاتھوں پرتگال کو شکست
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں سپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
ڈیلاس میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم فیصلہ کن گول سپین کے کھلاڑی میکائیل میرینو نے میچ کے 90 ویں منٹ میں کیا۔
اس شکست کے ساتھ ہی پرتگال کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہو گیا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر پورا نہ ہو سکا۔
سپین نے اس کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ بیلجیم یا امریکا میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا۔
_2026_07_07_10_00_58_79958378.jpg)


Leave A Comment