ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستانی امپائر بھی شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کے امپائر احسن رضا اور آصف یعقوب اس فہرست میں شامل ہیں۔ پاک بھارت میچ کے لیے رچرڈ النگورتھ اور دھرماسینا کو فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے افتتاحی میچ میں دھرماسینا اور وین نائٹس فیلڈ امپائر ہوں گے۔
میچ ریفریز میں اینڈی پائی کرافٹ، جواگل سری ناتھ، ڈین کوسکر، رنجن مدوگالے، رچی رچرڈسن اور ڈیوڈ گلبرٹ شامل ہیں۔
افتتاحی میچ 7 فروری کو کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اسٹیج میں مجموعی طور پر 24 آن فیلڈ امپائرز خدمات انجام دیں گے، جبکہ سپر ایٹ اور ناک آؤٹ مرحلے کے امپائرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
_2026_01_30_17_27_22_67829821.jpg)


Leave A Comment