ترکیہ 24 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی
انقرہ: ترکیہ کے فٹ بال شائقین کے طویل انتظار کا خاتمہ ہو گیا کیونکہ ترکیہ نے 24 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ترکیہ نے منگل کو پلے آف فائنل میں کوسوو کو 1-0 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی اور ورلڈ کپ کے لیے جگہ بنا لی۔ ترکیہ آخری بار 2002 میں فیفا ورلڈکپ میں حصہ لے چکا تھا اور اب 24 سال بعد دوبارہ فٹ بال کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ میں شامل ہو گا۔
ترکیہ کے شائقین نے ٹیم کی کامیابی پر جشن منایا جبکہ عالمی فٹ بال حلقوں نے بھی ترکیہ کی ورلڈ کپ میں واپسی کو اہم قرار دیا۔
اسی طرح عراق نے انٹر کنفیڈریشن پلے آف میں بولیویا کو 2-1 سے شکست دے کر 40 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، عراق آخری بار 1986 میں میکسیکو میں ورلڈ کپ میں شریک ہوا تھا۔
_2026_04_02_17_07_43_35860270.jpg)


Leave A Comment