واٹس ایپ کے 4 نئے فیچرز کا اعلان، آئی پیڈ رجسٹریشن اور کار موڈ سمیت بڑی اپ ڈیٹ
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس سے ایپ کا استعمال مزید آسان اور جدید ہو جائے گا۔
نئی اپ ڈیٹ کے تحت اب صارفین آئی پیڈ پر براہِ راست واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا سکیں گے اور اس کیلئے کسی موبائل فون سے لنک کرنا ضروری نہیں ہوگا۔ صارفین آئی پیڈ پر ہی رجسٹریشن مکمل کر کے فوری طور پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کیلئے بھی نئی سہولیات شامل کی گئی ہیں، جن کے ذریعے صارفین گاڑی چلاتے ہوئے ہینڈز فری انداز میں پیغامات سن سکیں گے، جواب دے سکیں گے، کالز کر سکیں گے اور اپنی کال ہسٹری بھی دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ نے پی ڈی ایف فائلز کے استعمال کو بھی بہتر بنایا ہے، اب صارفین بغیر ڈاؤن لوڈ کئے پی ڈی ایف فائلیں کھول سکیں گے اور انہیں ہائی لائٹ کرنے یا نوٹس شامل کرنے جیسی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
ایک اور نئے فیچر کے تحت صارفین اب اپنے زیرِ سماعت گانے کو براہِ راست واٹس ایپ اسٹیٹس پر شیئر کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ تمام فیچرز مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کیلئے جاری کیے جا رہے ہیں۔
_2026_07_27_08_48_38_97326776.jpg)
_2026_07_31_18_15_27_31441134.png)

Leave A Comment