ایشیا اردو

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا، طوبیٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس کو پہلی مرتبہ کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 20 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، ندا ڈار اور عالیہ ریاض سمیت 8 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے جبکہ کیٹیگری اے میں بسمہ معروف، ندا ڈار اور عالیہ ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔
کیٹیگری بی میں انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل شامل ہیں، کیٹیگری سی میں عائشہ نسیم، منیبہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نواز کو شامل کیا گیا ہے، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبیٰ حسن کو کیٹیگری ڈی کا حصہ بنایا گیا ہے۔یزن دوہزار 21 بائیس میں عمدہ کارکردگی کلی بدولت سدرہ امین، غلام فاطمہ اور ارم جاوید کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، مئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والی 21 سالہ طوبیٰ حسن کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے طوبیٰ حسن کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر بہت خوش ہیں، بالآخر انہیں اپنی سخت محنت کا صلہ ملنا شروع ہوگیا ہے، ان کی تمام تر توجہ میدان میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز ہے ، وہ اب اپنی محنت دگنی کردیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سفر میں بھرپور ساتھ دینے پر اپنی تمام سینئر کھلاڑیوں، دوستوں، اہل خانہ اور سپورٹ سٹاف کی مشکور ہیں، ان کا واحد مقصد پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، انہیں یقین ہے کہ وہ خود سے جڑی تمام توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار