زمبابوے ویمن ٹیم کی کراچی میں سیر و تفریح اور شاپنگ
پاکستان کے دورے پر موجود زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم نے کراچی میں سیر و تفریح اور شاپنگ کا لطف اٹھایا۔
ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے شہر کے ایک شاپنگ مال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خریداری کی اور وقت گزارا۔
دوسری جانب پاکستانی ویمن ٹیم نے آرام کو ترجیح دی، تاہم شام کے وقت مدرز ڈے کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تینوں میچز جیت لیے تھے اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کیے تھے۔
اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے کراچی میں ہوگا۔
_2026_05_11_17_11_43_78930582.jpg)

_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
Leave A Comment